کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بدھ کو مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے مطابق عدالت سے سرچ وارنٹ لیکر ارمغان کے گھر کی سرچنگ کی گئی۔حکام کے مطابق ارمغان کے گھر سے 18 لیپ ٹاپ، 2 ڈیجٹیل ڈیوائس، کمپیوٹر ٹاور اور دیگر ڈیوائسز بھی ملی ہیں۔ گھر کی پارکنگ سے ڈھائی کروڑ مالیت کی امپورٹڈ کاربھی ملی ہے تاہم اس گاڑی کی ملکیت کے بارے میں معلوم حاصل کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے ٹیم کو چیک بکس ، گرافک کارڈز،ارمغان کے والد کے نام پر اسلحہ لائسنس کی کاپی،ڈائری جس میں ارمغان اور اسکے والد کی اکائونٹس کی تفصیلات ہیں،ارمغان کا ایگزیٹ کمپنی کا اپائنٹمنٹ لیٹر،سلیس سرٹیفکیٹ ، ڈیبٹ کارڈز ،مختلف آئی ڈی کارڈز کی کاپیاں اور دیگر دستاویز بھی ملی ہیں۔برآمد شدہ سامان ایف آئی اے دفتر منتقل کردیاگیا ہے۔