• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں میں کام نہ ملنے میں گوری رنگت رکاوٹ ہے: نیل نیتن مکیش

بھارتی اداکار نیل نتن مکیش — فائل فوٹو
بھارتی اداکار نیل نتن مکیش — فائل فوٹو 

بھارتی اداکار نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا ہے کہ گوری رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ میں ان کے لیے کام کے مواقع بہت محدود ہیں۔

نیل نتن مکیش نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مجھے انڈسٹری میں 20 سالہ کیریئر کے باوجود بھی کام حاصل کرنے میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں آج بھی لوگوں کو کام حاصل کرنے کے لیے میسج کرتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ بھارت جیسے بڑی آبادی والے ملک میں اگر کوئی شخص تھوڑا منفرد نظر آتا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلم انڈسٹری کو اداکاروں کے ظاہری خدوخال کے بجائے ان کے ٹیلنٹ پر توجہ دینی چاہیے اور سب اداکاروں کو اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کو منوانے کا مناسب موقع دینا چاہیے۔

نیل نتن مکیش نے کہا کہ سیف علی خان اور جان ابراہم نے مختلف کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر اپنے انداز کو مکمل طور پر تبدیل کیا لیکن مجھے ایسا کوئی موقع نہیں دیا جاتا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں سب اداکار اچھے کردار حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں کیونکہ آج بھی جب فلم سازی ایک کاروبار بن گیا ہے، ایک اداکار کی کامیابی کا انحصار فلم کے بزنس پر نہیں بلکہ صحیح کردار پر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید