• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیارا اڈوانی اور سدہارتھ ملہوترا خوشخبری سنانے کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آگئے



بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کیارا اڈوانی اور سدہارتھ ملہوترا نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری کا اعلان کیا ہے اور اب وہ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

 اس موقع پر کیارا اڈوانی نے ایک رنگین میکسی زیب تن کی ہوئی تھی، جس میں وہ ہمیشہ کی طرح نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ سدہارتھ ملہوترا نے سفید ٹی شرٹ، نیلی جینز اور براؤن جیکٹ پہنی تھی۔

جب فوٹوگرافرز نے انہیں مبارکباد دی تو دونوں اداکاروں نے خوش دلی سے مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل کیارا اڈوانی ممبئی میں ایک شوٹنگ کے لیے پہنچیں تو اس موقع پر انہوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ان کے چہرے پر خوشی اور اطمینان نمایاں تھا۔

پاپارازی نے انہیں مبارکباد دی، جس پر کیارا نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ان دونوں نے 7 فروری 2023ء کو راجستھان کے شہر جیسلمیر میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید