• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل اقتصادی حالات میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج بن چکا، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ مشکل اقتصادی حالات میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج بن چکا ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارےہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،لانچ پیڈ پاکستان تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان خلا پُر کرے گا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو فیڈریشن ہاوس کراچی میں ایف پی سی سی آئی لانچ پیڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں،سفارت کاروں، کمرشل اتاشیوں، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ اور وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجاربھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر میں ایچ ای سی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اس منصوبے کے حوالے سے اپنی سابقہ وابستگی کا حوالہ دیا اور اس اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لانچ پیڈ پاکستان کا مقصد نوجوان کاروباری افراد، جدت اور ویژنری کو بااختیار بنانا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید