• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن میں 35 افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے افسران کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کے 35 سینئر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی گئیں ہیں ترقی پانے والے افسران کو پروموشن کے آرڈر دینے کی تقریب انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے اس موقع پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداراں موجود تھے میئر کراچی نے ترقی پانے والے افسران میں پروموشن کے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنے ادارے کی بہتری و ترقی کے لیے مزید محنت کریں انہوں نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت ایچ آر ڈی اے ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی سی ون کو شفافیت سے مکمل کرنے میں انکا اہم کردار ہے میئر کراچی نے ایچ آر ڈی اے ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گریڈ 17 تا 18 تک کے افسران کو مارچ کے تیسرے ہفتے تک اگلے گریڈ میں ترقیوں کے آرڈر دیے جائیں جبکہ گریڈ 2 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں جلد ترقیاں دی جائیں اس موقع پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے میئر کراچی کی ذاتی دلچسپی اور بھرپور کاوشوں کے باعث افسران کی ترقیاں ہوئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 2 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائیں گیں ترجمان کے مطابق گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں گریڈ 20 کے 5 اور گریڈ 19 کے 30 کے افسران شامل اس موقع پر افسران کو ترقیاں دینے پر صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی سمیت دیگر عہدیداراں اور افسران نے میئر کراچی اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید