• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے بی ایس- 17 پروبیشنری افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-17گریڈ کے ان لینڈ ریونیو سروس کے پروبیشنری افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن نمبر 0433-IR-II/2025 کے تحت جاری کیا گیا، جس کے مطابق مذکورہ افسران نے ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی (IRSA) لاہور میں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا ہے اور انہیں ملک کے مختلف ٹیکس دفاتر میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو (پروبیشنرز) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید