• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی افغانوں کی واپسی، ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی

اسلام آباد (طاہر خلیل)غیر قانونی افغانوں کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو گی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا ۔ زرائع کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے،مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ذرائع نے بتایا ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا،پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ باعزت طور پر واپس چلے جائیں،پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید