کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اب عوامی مسائل کی جانب توجہ دے، معاشی حالات میں ایک سال میں بہتری موجودہ حکومت کا بڑا کار نامہ ہے،مہنگائی میں کمی ضرور آئی ہے مگرعام آدمی براہ راست اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہا ہے، خود ساختہ گراں فروش حکومت کی گڈ گورننس نہ ہونے سے اسے ناکام بنانے میں مصروف ہیں، ایک سال حکومت کے مکمل ہونے کے بعد اب وزیر اعظم شہباز شریف اہنے وزیروں کی کار کردگی کا جائزہ لیں،ملازمت کے نئے مواقع پیدا کریں تاکہ پڑ ھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کے مسائل حل ہوسکے،حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرے۔