اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کیے گئےجبکہ نادرا سے متوفی افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنا قانونی تقاضا ہے،متوفی افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنا قانونی تقاضا، شناختی دستاویزات پر کارروائی میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔واضح رہے کہ مرنے والے شخص کا بیٹا، بیٹی، شریک حیات یا والدین کسی بھی نادرا سینٹر سے شناختی کارڈ مفت منسوخ کروا سکتے ہیں،نادرا آگاہی کے لیے دستیاب موبائل نمبرز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ایس ایم ایس نوٹیفیکیشن بھیج رہا ہے۔