کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی پولیس کے 25 افسران کو اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن آفیسرز کی تربیت دے دی گئی ہے۔ گروپ میں پاس ہونے والی خاتون سمیت 19پولیس افسران کو خصوصی ٹاسک پر کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد کے پرنسپل فدا حسین جانوری نے اس نمائندے کو بتایا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے خصوصی ویژن کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے 25 پولیس افسران کا انتخاب کیا گیا تھا جنہیں پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں قتل کے کیسز، فنانشل کرائمز، کار چوری، بچوں کے ساتھ زیادتی، فرانزک اور ریپ کیسز سمیت مختلف جرائم کی تفتیش کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔