کراچی (اسد ابن حسن) اگلے ہفتہ گریڈ 19 کے 40اور گریڈ 20کے 10افسران کی ترقیاں متوقع، گزشتہ روز گریڈ 21افسران کی ترقی کے حوالے سے ہونے والے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ جس نے 8پولیس افسران کو گریڈ 22میں ترقی دینے کے حوالے سے منظوری دی۔ اب اس بورڈ کے انعقاد کے بعد اگلے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور وہ اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔ بورڈ گریڈ 20 سے گریڈ 21کی ترقی کے لیے 10 سینیئر پولیس افسران کو منتخب کرے گا کیونکہ اپ گریڈ 21 کی اٹھ سیٹیں خالی ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد مذکورہ بورڈ ہی پولیس اور ایف أئی اے کے گریڈ 19 سے گریڈ 20 تک کے 40 افسران کو ترقی کے لیے منتخب کرے گا۔