• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کے اغوا اور زمین پر قبضے کا الزام، مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کورٹ نے نوجوان کےاغوا اور زمین پر قبضے کےالزام میں پولیس کو فریال تالپور،ڈاکٹرعاصم حسین،سلمان بابر ،صدیق آدم جی اور دیگرکےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دےدیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ مدعی غلام اکبرجتوئی ایڈووکیٹ کابیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کیاجائے،کسی ملزم کو بغیرانکوائری کےگرفتارنہ کیاجائے،معاملےکی انکوائری کیلئےڈی ایس پی لیول کاافسرمقررکیاجائے۔غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میری زمین پر مدعاعلیہان نےزبردستی قبضہ کیا،اس معاملے میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پانچ فروری کومیرےبیٹےتیمورخان جتوئی کو اغواکیاگیا،مجھےکہاگیاکہ بیٹاچاہیئےتوزمین چھوڑدو یاپچاس کروڑ اداکرو،گڈاپ پولیس کاایس ایچ اوکہتاہےکہ فریال تالپوراور ڈاکٹرعاصم کےخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروں گا،ایس ایچ او نےکہاکہ دونوں کےنام نکال دوتومقدمہ درج ہوجائےگا۔

ملک بھر سے سے مزید