اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ ہوا ہے سنجیدہ مسئلہ ہے وہ جمعرات کو ایوان بالا میں ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویش ناک اضافے اور حکومتی اقدامات پر سنیٹر سرمد علی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دےرہے تھے سینیٹر سرمد علی نے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اب تک پاکستان میں 3لاکھ 60ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،کیا حکومت کا نیشنل کنٹرول ایڈز پروگرام ناکام یا غیر موثر ہے ،پاکستان میں صحت کے حوالے سے کاکردگی مایوس کن ہے جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے ، ہیپاٹائٹس سی کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ، ایچ آئی وی کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ، 2024ء میں ایچ آئی وی کے 13ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ماہانہ گیارہ سو کیسز کا اضافہ ہو رہا ہے ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی سنجیدہ مسئلہ ہے، 2020 مین اے آر ٹی کے 49 سینٹرز موجود تھے، ان میں بتدریج اضافہ کیا گیا ، 2024ختم ہونے تک ان مراکز کی تعداد 49سے بڑھ کر 94ہو چکی ہے ۔