کراچی (نیوز ڈیسک)ڈاؤ اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر نے اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی پروگراموں کے لیے سٹی اینڈ گلڈز کی منظوری حاصل کرلی، سٹی اینڈ گلڈز کے نمائندوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کے دورے کے موقع پر ڈاؤ اسکلز ڈویلپمنٹ سینٹر( ڈی ایس ڈی سی ) کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی کاوشوں کا اعتراف کیا ، ملاقات کے دوران ڈاؤا سکلز ڈویلپمنٹ سینٹر کو اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، جیمز سٹی اینڈ گلڈز ایکریڈیٹیشن پروگرام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔