• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کے لیے 148 تفتیشی افسر منتخب

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ہزاروں امیدواروں میں سے 148 امیدواروں کو تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (FIA) اور نئی تشکیل شدہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کے لیے بطور انسپیکٹر انویسٹیگیشن منتخب کر لیا ہے۔میرٹ پر منتخب ہونے والے 12 امیدوار جن میں خواتین کوٹہ، معذور کوٹہ اور اقلیتی کوٹے شامل ہوتے ہیں ان میں سے چار خواتین بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ بقیہ 136 اوپن میرٹ پر منتخب کیے گئے ہیں جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں اور یہ مجمعوی سیٹیں صوبوں کی ابادی کے تناسب سے الاٹ کی گئی تھیں۔ سب سے زیادہ سیٹیں پنجاب کی، دوسرے نمبر پر سندھ دیہی، تیسرے نمبر پر سندھ شہری، چوتھے نمبر پر خیبر پختونخواہ اور پانچویں نمبر پر بلوچستان کا کوٹہ شامل تھے۔ سابقہ فاٹا کی سیٹ پر کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوا لہذا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور منسٹری کو اگاہ کر دیا گیا ہے کہ یہ پوسٹ خالی ہے۔ فہرست میں نام نہ أنے والے امیدوار انٹرویو میں فیل ہو گئے ہیں لہذا ان سے اب اور کسی قسم کی خط و کتابت نہیں ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید