• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے گندم کا ریٹ مقرر نہ کیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا،کسان اتحاد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کسان اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے گندم کا ریٹ مقرر نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے، کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو پیداوار میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ایران سے سیب لانا بلوچستان کے کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، حکومت فوری طور پر ایران سے سبزیاں اور پھلوں کی درآمد روکے ۔ بلوچستان میں کسانوں کو دئیے جانے والے سولر پینل سست روی کا شکار ہیں ۔حکومت نے کسانوں کو مزید نظر انداز کیا اورانکے مسائل حل نہ کئے تو ملک میں زرعی پیداوار میں نمایاں کمی آئے گی۔خالد حسین باٹھ نے کہا کہ گزشتہ چھ سے سات فصلوں کا کسانوں کو مناسب ریٹ نہیں ملا، جن میں گندم، گنا، چاول، مکئی، جو، سرسوں کپاس اور مختلف قسم کی سبزیاں شامل ہیں۔ ملک میں اس سال گندم کی کاشت بہت کم ہوئی ہے۔شوگر ملوں نے اپنی مرضی سے گنے کا ریٹ 400 روپے فی من مقرر کیالیکن عملی طور پر کسانوں سے 250 سے 350روپے تک گنا خریدااب یہی مافیا عوام کو مہنگے داموں چینی فروخت کر رہا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید