• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ امام کی بیٹی کے روزہ چھوڑنے کی وجہ جان کر سوشل میڈیا صارفین کنفیوژ


اداکارہ سعدیہ امام — فائل فوٹو
اداکارہ سعدیہ امام — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی میرب کے روزہ چھوڑنے کی وجہ جان کر سوشل میڈیا صارفین کنفیوژ ہو گئے۔

 سعدیہ امام نے جرمنی میں رہائش پزیر ایک کاروباری شخص عدنان حیدر سے شادی کی اور اب اس جوڑی کی بیٹی ہے جس کا نام میرب ہے۔

اُنہوں نے بیٹی میرب کی روایتی پاکستانی ماحول میں پرورش کرنے کے لیے پاکستان میں رہنے کا انتخاب کیا اور اسے اسلامی تعلیمات کی پیروی کرنا سکھایا۔

میرب کو نعتیں اور کلام پڑھنے کا بہت شوق ہے اور وہ اکثر ماہِ صیام میں رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نعتیں پڑھتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے میرب کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

میرب نے رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی خوبصورت آواز میں حضرت فاطمہ ؓ کی شان میں ایک کلام پیش کیا۔

اداکارہ نے بیٹی کے کلام پیش کرنے سے پہلے یہ بتایا کہ شو میں نعت پڑھنے کے لیے آج میرب نے روزہ چھوڑا ہے۔

سعدیہ امام نے میرب کے روزہ چھوڑنے کی جو وجہ بتائی وہ جان کر سوشل میڈیا صارفین کنفیوژ ہو گئے۔

زیادہ تر صارفین اداکارہ کے اس بیان پر یہ سوال اُٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ کیا رمضان ٹرانسمیشن میں نعت پڑھنا اتنا اہم ہے کہ بچی نے فرض روزہ چھوڑ دیا؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید