بھارتی اداکار اور بزنس مین وکی جین نے اہلیہ اور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ کَپل کاؤنسلنگ کروانے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے دسمبر 2021ء میں شادی کی، دونوں بگ باس 17 کا حصہ رہ چکے ہیں اور آج کل لافٹر شیف سیزن 2 کا حصہ ہیں۔
جوڑے کے درمیان حال ہی میں ایک بحث ہوگئی، وجہ انکیتا لوکھنڈے کا مشورہ تھا کہ ہمیں اپنے رشتے کو بہتر کرنے کےلیے کاؤنسلنگ کروانی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اندور میں پیش آیا، اس وقت انکیتا کے کزن بھی موجود تھے جب اداکارہ نے شوہر سے کہا کہ ہمیں ایک کَپل کاؤنسلر مل گیا ہے۔
اس پر وکی نے کاؤنسلنگ کروانے سے انکار کیا اور کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں، اس پر انکیتا نے جواب دیا یہی تو مسئلہ ہے، وکی کو لگتا ہے کہ وہ کامل ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
اس پر وکی جین نے جواب دیا کہ میں کامل نہیں ہوں لیکن میرا دماغ ٹھیک ہے۔ اس پر انکیتا نے کہا کہ میرے خیال میں میرا دماغ تم سے زیادہ ٹھیک ہے، اسی لیے تمہیں برداشت کر پا رہی ہوں۔
اس جملے کے بعد جوڑے نے بات ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا ’جھگڑا ہوجائے گا، اسے یہی رہنے دیتے ہیں‘۔
لافٹر شیف سیزن 2 کی ایک قسط میں جوڑے سے کامیڈین بھارتی سنگھ نے سوال کیا کہ محبت کا کیا مطلب ہے؟
اس پر انکیتا لوکھنڈے نے جواب دیا ’پیار ایسی چیز ہے جو بہت خوبصورت ہوتی ہے، اس میں جھگڑے بھی ہوتے ہیں‘۔ لیکن وکی جین نے کہا کہ ’مجھے کئی بار لگتا ہے شاید یہ پیار ہوا نہیں تھا بلکہ تھوپا گیا تھا‘، شوہر کے اس تبصرے نے اداکارہ کو مایوس کردیا۔
اس پر انکیتا نے شو کے سیٹ سے جانے کی اداکاری کی، جس پر وکی جین اُس کے پیچھے گئے لیکن اداکارہ نے جواب دیا تم جاؤ، تم پر پیار تھوپا گیا ہے نہ، تم کچھ بھی بول دیتے ہو، پیار تھوپ دیا ہے؟