• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیڈر سے موبائل فون چھین کر فرار کی کوشش، ڈاکو پُل سے کود کر تاروں میں لٹک گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سخی حسن کے قریب رائیڈر سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو تاروں میں لٹک گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے سخی حسن پر پولیس اور ڈاکو کے مابین فلمی واقعہ پیش آیا جہاں بائیک رائیڈر سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو پل پر چڑھ گیا، ملزم نے پولیس کو پل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی،ملزم کو بھاگنے کا راستہ نہ ملا تو اس نے پل سے چھلانگ لگائی اور تاروں پر لٹک گیا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے صورتحال دیکھ کر بڑی چادر منگوائی اور کافی جدوجہد کے بعد ڈکیت کو پکڑ لیا ، ملزم نے رائیڈر کا موبائل فون واپس نہ کیا اور جب پولیس ملزم کو لے کر جانے لگی تو رائیڈر بھی موبائل کے ساتھ لٹک گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید