اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کے ساتھ تبادلہ ہو کر آنے والے اسٹاف کی جانب سے سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 3دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان انکوائری کمیٹی مقرر کئے گئے ہیں۔