• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’30 کروڑ کی تقسیم پر ایک ارب 60 کروڑ خرچ‘‘، وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےکی تقسیم کیلئے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں اور پچھلے 2 سالوں سےمستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ 30 کروڑ روپےڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید