کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر پولیس یونیفارم پہننے ملزمان نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس حکام کے مطابق وردی میں موجود ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آس پاس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔