• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج‘ کئی شہروں میں شاہراہیں بلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)لاپتہ افرادکے اہل خانہ کا احتجاج ‘کئی شہروں میں شاہراہیں بلاک ‘ کوئٹہ کراچی آر سی ڈی قومی شاہراہ ، کوئٹہ تفتان شاہراہ مستونگ جبکہ کراچی پنجگور شاہراہ اور کوئٹہ سبی شاہراہ گزشتہ شب بولان کے علاقے میں بند ہونے سے ٹرانسپورٹروں‘ عوام اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے قومی شاہراہوں کی بندش سے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء نہ پہنچنے کی وجہ سے ان کی قلت پیدا ہورہی ہے۔کوئٹہ کراچی آر سی ڈی قومی شاہراہ وڈھ کے علاقے میں 3 مقاما ت پر وہیر، وڈھ سٹی اور دراکھالہ کے مقام پر بی این پی کے قائدین اور انجمن تاجران مقدمہ درج کرنے کے خلاف چوبیس گھنٹوں سے بند ہیں تا حال کوئی مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں ہوا پنجگور کراچی شاہراہ 48 گھنٹوں سے عاقل کے لواحقین نے دھرنا دیکر بند کر رکھی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید