• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اپنی حفاظت کیلئے خنجر اور مرچ پاوڈر ساتھ رکھیں، بھارتی وزیر کا مشورہ

نئی دہلی (نیوز ایجنسی )بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظرہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما اور مہارشٹر میں وزیر گلاب راو پٹیل نے خواتین کو مشور ہ دیا ہے کہ وہ لپ اسٹک کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے لیے خنجر اور مرچ پاوڈر ساتھ رکھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹر کے وزیر نے کہا کہ ان دنوں بہت برے واقعات ہو رہے ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا کہ میں خواتین سے درخواست کروں گا اپنے ساتھ لپ اسٹک کے علاوہ خنجر اور مرچ پاوڈر اپنی حفاظت کے لیے ساتھ رکھا کریں۔واضح رہے بھارت میں ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ااور غیر ملکی خواتین بھی نشانے پر ہیں۔گزشتہ دنوں 26 سالہ لڑکی کے ریپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید