• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، بیٹی کو ونی سے بچانے کے لئے باپ نے جان دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ )ڈیرہ ،بیٹی کوونی سےبچانے کےلئےباپ نےجان دے دی آئی جی سےمطالبہ کرتےہوئے ویڈیوپیغام میں کہا کہ ملزمان کوجانتا ہوں جرگےمیں موجود ہیں ، میرےخاند ان کوتحفظ دیاجائے ،تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ بگوانی شمالی میں پنچایت نے غریب شخص کی 11سالہ بچی کو زبردستی ونی کی بھینٹ چڑھا دیا، متاثرہ بچی کے غریب والد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ،واقعہ سے پہلے بھی غریب شخص سے پنچایت زبردستی 7لاکھ روپے تاوان بھی لے چکی تھی ، اہلیان علاقہ کا مذکورہ واقعے پرآئی جی خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید، آر پی او ڈیرہ سید اشفاق انور اور ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ سے پنچایت کیخلاف فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کی فوری داد رسی کا مطالبہ کیا ہے،آر پی او ڈیرہ سید اشفاق انور کی ہدایت پر اے ایس پی پہاڑ پور علی حمزہ کی قیادت میں پولیس نے مذکورہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ علاقہ بگوانی شمالی میں معمولی بات پر علاقے کے بااثر ڈیروں نے انتہائی غریب حجام عادل سے اس کے بھانجے اور ملزم فرید کی بیٹی کے آپس میں بات چیت کرنے کو اپنے بے عزتی قرار دیکر زبردستی ڈیرے پرغریب حجام کو ملزم ملک عنایت اللہ کے ذریعے اغواء کروا کے اپنے ڈیرے پر پہنچایا جہاں پنچایت لگائی گئی جس میں حجام عادل پر ظالمانہ تشدد کے بعد اس سے زبردستی اسٹام پیپر پر انگوٹھے لگوا کر اس واقعہ کے بدلے میں اسکی 11سالہ معصوم بچی کو ونی کرنے کا اعلان کیا ۔
اہم خبریں سے مزید