اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی اس موقع پر امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، سابق امیر سراج الحق، نائب امیر میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق سینئر صوبائی وزیر اورامیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی عبدالواسع، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نائب امرا ء کے پی سید صہیب الدین کاکاخیل، سید بختیار معانی، مولانا محمد اسماعیل، مولانا عبدالاکبرچترالی,میئر مردان حمایت اللہ مایار، سابق صوبائی وزراء حافظ حشمت خان، فضل ربانی ایڈوکیٹ، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں نے شرکت کی،اس موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت نےکہا شکیل احمد خان کی موت بڑا سانحہ ہے انکی اس طرح شہادت پورے نظام پر سوالیہ نشان ہےانہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور سکون عطا کرے، نشے کی لعنت پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا ملک میں کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں لیکن سدباب کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔