• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصل جنرل امارات کراچی کا اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیثی نے اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ماہ رمضان کے موقع پر یو اے ای قونصلیٹ اور قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو برقی قمقموں سے خصوصی طور پر سجایا گیا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں نے قونصل جنرل کو پھول پیش کیے۔ افطار کا مقصد کھلاڑیوں کی حوالہ افزائی کرنا تھا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں پر تھوڑی سی محنت کرنے سے ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہےخصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ذہنی یا جسمانی مسائل کے باوجود خصوصی کھلاڑی اہلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہوتے ان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شرکا نے افطار اور مہمان نوازی پر قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں اسپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان میں عرب ثقافت دونوں برادرممالک کے درمیان محبت اورتعلقات کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید