گوادر(این این آئی)گوادر شہر کے ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت کلانچی پاڑہ کے علاقے سے پانی کی نئے بچھائی گئی پائپ لائن نیٹ ورک کے ذریعے گوادر شہر کے ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈی جی سیف اللہ کھٹران نے اس پیش رفت کو پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے 3.5ارب روپے کی لاگت سے پرانے زنگ آلود اور ٹوٹے ہوئے واٹر سپلائی لائن نیٹ ورک کو 141کلومیٹر طویل جدید ترین انتہائی انسولیٹڈ واٹر سپلائی لائنوں سے تبدیل کردیا۔