• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیڈنٹ انسپکٹرز کی میٹرک کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی

لاہور(خبرنگار) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ریذیڈنٹ انسپکٹرز کے میٹر ک کے امتحانی سنٹرز میں داخلےپر پابندی عائد کر دی۔ اور امتحانی عمل میں مداخلت کی ممانعت کر دی۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں انسپکٹرز کو متنبہ کر دیا گیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات کے لیے نجی و سرکاری سکول وکالجز میں امتحانی سنٹرز قائم کیے جاتے ہیں جہاں کے پرنسپل کو انسپکٹرز کا درجہ دیا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ امتحانات میں ریذیڈنٹ انسپکٹرز کی امتحانی عمل میں مداخلت کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ جس پر کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے انسپکٹرز کو متنبہ کرنے کے لیے سی ای اوز اور ڈاریکٹر کالج کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز میں انسپکٹرز غیر ضروری اور غیر قانونی طور پر داخل نہ ہوں۔ انسپکٹرز کا کام پرچوں کے بنڈل کو اپنی نگرانی میں کھلوانا اور سیل کر وانا ہے۔ جبکہ فرنیچرز ہال اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہے ، انہیں سپر نٹنڈنٹ کی جانب سے کسی ہنگامی صورتحال میں بلوایا جائے۔
لاہور سے مزید