لاہور( اپنے نامہ نگار سے) دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پھل اور سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے ، حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت ہوئے تاہم کئی مقامات پر خریداروں کی جانب سے معیار کی شکایات کی گئیں۔سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت55روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 70سے80روپے کلو تک فروخت کرتے رہے،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم45کی بجائے60، آلو کچا چھلکا نیا درجہ سوم38کی بجائے50،پیاز درجہ اول65کی بجائے80سے90، پیاز درجہ دوم55کی بجائے70، پیاز درجہ سوم50کی بجائے55سے60،ٹما ٹر درجہ اول50کی بجائے70، ٹماثر درجہ دوم40کی بجائے50سے60،ٹماثر درجہ سوم30کی بجائے40،لہسن دیسی نیا310کی بجائے400سے420،لہسن چائنہ615کی بجائے730تک فروخت ہوا۔