• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹولٹن مارکیٹ سے جنرل الارڈ کے مقبرے تک ہیرٹیج ٹور کا اہتمام

لاہور(خبرنگار)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ایک خصوصی ہیریٹیج ٹور کا اہتمام کیا، جس میں شرکاء کو لاہور میں بحال شدہ اور جاری کاموں کو دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد شہر کی بھرپور ثقافتی میراث کو محفوظ رکھنے کے لیے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے جاری اور مکمل تحفظ کی کوششوں سے متعارف کرانا تھا۔ ٹور کا آغاز ٹولنٹن مارکیٹ سے ہوا، جہاں 70 کے قریب تاریخ کے شائقین اور ثقافت سے محبت کرنے والے جمع تھے۔ یہاں سے سیاحوں کو جنرل الارڈ کے مقبرے تک لے جایاگیا، جو لاہور کے نوآبادیاتی ماضی کی ایک اہم باقیات ہے، اس کے بعد بریڈ لا ہال کا دورہ کیا گی شرکاء نے انارکلی کے مقبرے کی سیر کی، جو کہ ایک فن تعمیر کا شاہکار ہے ۔
لاہور سے مزید