لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےسنٹرل پارک میں جامع مسجد عتیق کی افتتاحی تقریب کے موقع پر افطار ڈنر اور دیگر تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہاسلامی ممالک اعلانات سے آگے بڑھ کر عملی طور پر فلسطینیوں کی مدد کرے،پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں امریکی جال میں نہ پھنسیں ،انہوں نے کہاکہ ر مضان میں اہلِ ایمان عبادات، توبہ استغفار اور انفاق فی سبیل اللہ کی طرف راغب ہوتے ہیں ، لیاقت بلوچ نے ہا کہ غزہ کے بہادر، مظلوم فلسطینیوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بیہودہ اعلانات کے مقابلے میں او آئی سی اور عرب لیگ کا متبادل منصوبے کا اعلان حوصلہ افزا ہے،انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں کے خواتین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کچی آبادیوں کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرے ۔