لاہور(خبرنگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی سی کا ٹرمپ منصوبے کو زمین بوس کرنا خوش آئند ہے مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی فوری تعمیر کرنی چاہیے مسلم امہ کی نگاہیں پاکستان اور سعودیہ پر ہیں ،اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوحید شاہد مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔