لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی تمام رحمتیں ، برکتیں، مغفرتیں حاصل کرنے کا بہترین راستہ اسوہ رسولؐ کی پیروی ہے،وہ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ لاہور میں دعوتِ افطار کے موقع پر اہمیتِ رمضان کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ا تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پورے خلوص ، نیک نیتی سے اعمال صالحہ سرانجام دیں۔