کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیا میں ہونے والی تنقید کے بعد وہاب ریاض نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کی شب اعلان کے بعد پیر کو وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے نام واپس لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف چیمپئنز کپ پی سی بی وہاب ریاض نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ نہیں کھیلیں گے۔انہیں لاہور وائٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔ دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نےنجی مصروفیات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہاب ریاض نے لاہور کی ٹیموں کے لیے ہونے والے ٹرائل میچز میں حصہ لیا تھا۔ لاہور وائٹس کی ٹیم میں ان کا نام14ویں نمبر پر موجود تھا۔