• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف ٹورنامنٹ چھ بھارتی، 4 کیوی پلیئرز شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے ٹیم آف چیمپئنز ٹرافی کا اعلان کیا ہے، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی نے 8 میں سے صرف تین ٹیموں کے کھلاڑیوں کو12رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا ہے ۔ اس میں بھارت کے چھ، نیوزی لینڈ کے چار اور افغانستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا ۔ ٹیم میں ویرات کوہلی ، شریاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی ( بھارت)، ر اچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری (نیوزی لینڈ)، ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی ( افغانستان) شامل ہیں۔ بھارت کے اکشر پٹیل کو بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید