• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نئی پاکستان ٹیم آج نیوزی لینڈ روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کی نئی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح لاہور سے کرائسٹ چرچ کیلئے روانہ ہورہی ہے۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کیلئے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کپتانی کریں گے۔ ریگولر کپتان مچل سینٹنر ، لوکی فرگوسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس اور راچن رویندرا آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے ، کائل جیمیسن اور ول او رورک ابتدائی 3 میچز میں شرکت کریں گے، میٹ ہینری کو آخری 2 میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کیلئے کیوی ٹیم میں میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سوڈھی شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید