• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے دو آفیشلز پر چار چار سال کی پابندی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق نائب صدر امجد امین بٹ اور کوچ وقاص اکبر پر چار چار سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ البتہ اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ دریں اثنا معروف ویٹ لفٹر محمد طلحہ طالب پر ڈوپنگ کی وجہ سے لگی تین سالہ پابندی ختم ہوگئی ۔ امکان ہے کہ وہ مئی میں کراچی کے قومی گیمز میں ایکشن میں ہوں گے۔ پابندی کے خاتمے کی تصدیق عالمی تنظیم نے بھی کردی ہے۔ ممنوعہ اسٹیرائیڈز کے استعمال پر طلحہ طالب پر 25 جنوری 2022 کو پابندی لگائی گئی تھی۔ وہ اب 79 کے جی میں حصہ لیں گے۔

اسپورٹس سے مزید