• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی فتح، امبیدکر نگر میں جشن کے دوران مسجد کے باہر جھڑپیں، چار زخمی

کراچی (جنگ نیوز ) چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فتح کے بعد تنگ نظر بھارتی ہوش کھو بیٹھے، دبئی میں میچ ختم ہونے کے بعد اتوار کی شب جشن مناتے ہوئے کئی جنونیوں نے وسطی بھارت کے شہر ڈاکٹر امبیدکر نگر میں مسجد کے سامنے آتشبازی اور اشتعال انگیزی کی۔ اس دوران جھڑپوں میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ بدامنی کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا ، کئی گاڑیوں، دکانوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا یا انہیں آگ لگا دی گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق بھارتی ٹیم کی فتح کے بعد شائقین نے چند جلوس نکالے۔ اس دوران مقامی مسجد کے باہر پٹاخے پھوڑنا شروع کر دیے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کو حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔
اسپورٹس سے مزید