• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی کے مسلسل تین فائنل کھیلنے والے کرکٹر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ویرات کوہلی دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے میدان میں اترے تو یہ ان کا اس شوپیس ایونٹ کا مسلسل تیسرا فائنل تھا۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر واحد کرکٹر تھے جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے تین فائنل میچز کھیل رکھے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ویرات کوہلی کے انٹرنیشنل کیریئر کا 550 واں میچ بھی تھا جو ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔ بھارت کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر 664 میچوں کے ساتھ پہلے، ویرات کوہلی 550 میچوں کے ساتھ دوسرے، ایم ایس دھونی 538 میچوں کے ساتھ تیسرے، راہول ڈریوڈ 509 اور روہت شرما 499 انٹرنیشنل میچوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسپورٹس سے مزید