کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی پی ایل سے مسلسل دوسری برس دستبرداری کے بعد ہیری بروک پر پابندی لگنے کا امکان ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل مینجمنٹ دو سال تک پابندی لگا سکتی ہے ۔ خیال رہے کہ جوز بٹلر کی کپتانی چھوڑنے کے بعد انگلش وائٹ بال ٹیم کی قیادت کیلئے ہیری بروک کا نام زیرغور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلہ کیا ہے، دہلی کیپیٹلز اور ان کے سپورٹرز سے معافی مانگتا ہوں، آنے والی سیریز کیلئے پوری طرح سے تیار ہونا چاہتا ہوں ، اپنے ملک کیلئے کھیلنا ترجیح ہے ۔