• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائر نہیں ہورہا، افواہیں نہ پھیلائیں، روہت شرما کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی پریس کانفرنس ختم کرنے کے فوراً بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو تردید کردی۔ روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دوستوں، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں ریٹائرڈ نہیں ہو رہا ہوں، اور لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، آگے بڑھیں اور کرکٹ پر توجہ دیں۔ دوسری جانب اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ جب ہم چھوڑیں گے تو پیچھے نوجوان کھلاڑیوں کا ایسا اسکواڈ تیار ہے جو8سال ٹیم کو جتوائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی جیت کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اتنا طویل عرصے کھیل کر اور ٹیم کو جیتتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے، پوری ٹیم نے مشترکہ طور پر اچھا کھیلا، پوری ٹیم متحد رہی۔ نیوزی لینڈ گزشتہ چند برسوں سے بہت اچھا کھیل رہا ہے اور ٹیم بھی بہترین ہے لیکن ہم بھی ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی بھارتی ٹیم کو آگے لے کر جارہے ہیں، میں انہیں سپورٹ کرنے کیلئے موجود ہوں ۔ دریں اثنا بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کو ایک خوبصورت خواب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے،ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید