• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 5 گاڑیوں، 30 موٹرسائیکلوں سے محروم، سٹریٹ کرائم کی بے لگام وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 26موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے۔ 18افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 11وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ2 کاریں ،4موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ نون کے علاقے میں ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تین گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے چور جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ ارجن نگر میں 2نامعلوم ملزمان شفیق حسیب اور اس کے کزن سے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر 5میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مبشر حیدر خان سے آئی فون اورایک لاکھ روپے ،اس کےدوست ولید کا موبائل اور پرس ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ حسین آباد میں 2نامعلوم ملزمان نازیہ عظمت کے گھرداخل ہوئے اور اس کے بیٹے کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر پسٹل 30 بور،موبائل فون اور برآمدہ میں کھڑا موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔ دیگر وارداتوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر 12موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔اصغرمال میں سید استطابت علی کے گھر سے 6 کبوتر مالیتی 5لاکھ روپے اور33ہزار روپے ،جلیبی چوک میں مقصود احمد کے کارخانے سے موبائل اور 2لاکھ روپے ،ڈی 18میں ایڈ ووکیٹ طاہر وحید کے گھر سے تالے توڑ کر سونا مالیتی30لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید