• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد 50 لاکھ چھین لے گئے، شہری 26 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 22 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 8 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ،4موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اور 50 لاکھ سے زائد مالیت نقدی اڑا لی گئی۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین فور گلی نمبر 24 میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبد الشکور نامی شہری سے 50 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ ۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل جبکہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ دو گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان سٹاپ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد عرفان سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ جامع محمدیہ مہریہ کے قریب 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرمقدرخان اور اس کے دوستوں شاہ رخ ارشد اور حاجی بخت گل سے موٹرسائیکل چھین لے گئے۔ دیگر واقعات میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے چار موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ گنج منڈی روڈ پر عبدالرشید کابیگ جس میں 7لاکھ 60ہزار روپے اور ضروری کاغذات تھے ، گلشن آباد اڈیالہ روڈ پر دکان کے کاؤنٹر سے 3لاکھ 65ہزار 700 روپے،کلری میں ساجد علی کے گھر سے 2 طلائی انگوٹھیاں، 50 ہزار روپے اور دیگر سامان چرا لیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید