راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کو گولڈمیڈل دئیے گئے۔ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب میں راولپنڈی پولیس کے شہداء کے اہل خانہ اور بچوں نے شرکت کی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے اہل خانہ کو خصوصی تیار کردہ گولڈ میڈل دئیے گئے۔