اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے میٹھے مشروبات اور تمباکو کے استعمال سے منسلک بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تحقیق سےثابت ہے میٹھے مشروبات اور تمباکو پر زیادہ ٹیکس استعمال میں نمایاں کمی کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں بیماری میں بھی کمی آتی ہے۔پناہ کے صدرمیجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کاپھیلاؤ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جہاں 33 ملین سے زیادہ لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں ۔