اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے مختلف واقعات میں 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 80.470 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 150 ٹنز میں موجود 52.5کلو گرام چرس،ملزم کی نشاندہی پر فلیٹ اور کار سے مجموعی طور پر 7.5 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔