• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سے ہاتھا پائی کا ملزم گرفتار، چھینے گئے زیورات، نقدی برآمد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نے ایف نائن پارک میں خواتین کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران 10 تولہ زیوارت اور 20 لاکھ روپے نقدی چھیننے کے ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ایف نائن پارک میں ایک فوڈ چین کے سامنے سڑک پر خواتین کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پیر کو جب آئی جی علی ناصر رضوی سے اس ضمن میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور 10 تولہ زیوارت، 20 لاکھ نقدی چھینی لی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید