• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری، حسین مقدسی

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی وفات کے سلسلے میں ایام الحزن کے پروگرام منگل کو اختتام پذیر ہو گئے۔ ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے جامع مسجد اہلبیت واہ کینٹ میں مجلس حزن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ نے خاتم النبین حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی نصرت و حمایت میں اپنا سب کچھ لٹا کر مظلومین کے حقوق اور دین و شریعت کے اہداف کے حصول کا حق ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹیں اور نقائص دور کِئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ختمیِ مرتبتؐ نے حضرت ابوطالب اور حضرت خدیجہ کی وفات پر اس قدر کرب محسوس کیا کہ سال کا نام ہی عام الحزن یعنی غم کا سال رکھ دیا۔
اسلام آباد سے مزید