راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس میں تمام سرکاری مراسلت ای ،فائلنگ اینڈ آٹومیشن سسٹم کے ذریعے کرنے کاحکم دے دیاگیا۔15دنوں کے بعد کاغذکے ذریعے ہر قسم کی خط و کتابت بند کردی جائے گی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب لاہور نے صوبہ بھر کے تمام پولیس آفسزکے سربراہوں کے نام جاری مراسلے میں کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پیپر لیس خط و کتابت اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے کئے گئے فیصلے کے مطابق آئندہ آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام اضلاع اوریونٹس سے سینٹرل پولیس آفس ، پنجاب کو تمام سرکاری کمیونیکشن E-FPAS کے ذریعے کی جائے گی، 15 دنوں کے بعدسی پی او، پنجاب میں کاغذ کے ذریعے کسی قسم کی خط و کتابت نہیں ہوگی ۔